News

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.

Visit their website at: https://dusp.org/

Thank you,

افغانستان : کوئی فیورٹ نہیں

دسمبر 1979 کو روس نے افغانستان پر حملہ کر دیا تو پاکستان نے اِس موقع پر 30 لاکھ سے زیادہ افغانوں کو پناہ اور تحفظ دیا اور روس کے خلاف برسرپیکار افغان مجاہدین کی مکمل مدد کی۔ نائن الیون کے بعد امریکہ کی ’’وار آن ٹیرر‘‘ کا حصہ بننے سے طالبان پاکستان کے مقابل آگئے اور ہمیں ناقابلِ تلافی جانی و مالی نقصان پہنچا جو دنیا کے سامنے ہے لیکن صلہ یہ ہے کہ پاکستان کی افغانستان میں امن کی تمام تر کاوشوں کے بعد بھی پاکستان پر شک کیا جا رہا ہے حالانکہ سب سے زیادہ خطرات کی زَد میں پاکستان ہے۔ پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان کی وضاحت میں کہا ہے کہ داعش اور افغان طالبان کے حوالے سے ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے، ہم مسلسل کہتے آئے ہیں کہ افغانستان میں پاکستان کا کوئی فیورٹ نہیں، ہم تمام فریقین کو افغانوں کی حیثیت سے دیکھتے ہیں، جنہیں اپنے مستقبل کے بارے میں خود فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے، ہم افغان امن عمل میں تعمیری تعاون کرتے رہیں گے۔ 

کچھ روز قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا تھا کہ اگر داعش عراق یا شام سے منتقل ہو رہی ہے تو اس کو دیکھنا افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کیونکہ نہ تو افغان حکومت اور نہ طالبان، افغانستان کے ہمسایہ ممالک اور عالمی برادری داعش کی واپسی چاہتی ہے۔ پاکستان نے واضح فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کی جائے گی، ایک عام تاثر ہے کہ ہم طالبان کے حامی ہیں، میں ان کی نمائندگی نہیں کرتا، میں پاکستان کا نمائندہ ہوں جبکہ طالبان افغان ہیں۔ افغان حکومت جس طرح لڑکھڑا رہی ہے اس سے اس کا انجام صاف دکھائی دے رہا ہے، اگرچہ امریکہ اس کی پشت پناہی کر رہا ہے لیکن افغان حکومت امریکی عزائم کو شاید سمجھ نہیں پا رہی۔ اِس صورتحال میں افغان حکومت ہوش کے ناخن لے اور قیام امن کیلئے کوشش کرے ورنہ یہ خطہ میدان جنگ ہی بنا رہے گا، جس کا نہ اب افغانستان متحمل ہو سکتا ہے نہ ہی عالمی برادری۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments