News

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.

Visit their website at: https://dusp.org/

Thank you,

افغان طالبان کابل سے کتنے دور ہیں؟

طالبان جنگجو اب افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مزید قریب آچکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انھوں نے ملک کے مرکزی حصے اور کابل کے جنوب مغرب میں واقع میدان وردگ صوبے کے شہر میدان شار پر حملہ کر دیا ہے۔ بی بی سی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق میدان شار میں طالبان جنگجوؤں اور افغان فوج کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ کابل سے محض 40 کلو میٹر دور یہ شہر اس صوبے کا دارالحکومت ہے جسے ’گیٹ وے ٹو کابل‘ بھی کہا جاتا ہے۔ طالبان کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے دو دوسرے صوبوں میں کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ مسلح جنگجو اب تک ملک کے 34 صوبائی دارالحکومتوں میں سے نصف پر قابض ہو چکے ہیں۔ 

جہاں ایک طرف پورے ملک سے شہریوں کی ایک بڑی تعداد کابل کا رُخ کر رہی ہے وہیں امریکی فوج کے تین ہزار جوان بھی اپنے شہریوں کی باحفاظت واپسی کے لیے یہاں پہنچ چکے ہیں۔ پنٹاگون کے ترجمان نے طالبان کی اس پیش قدمی کو ’کافی پریشان کن‘ قرار دیا ہے مگر ان کا کہنا ہے کہ ’کابل اس وقت خطرے کے ماحول میں نہیں ہے۔‘ ملک کے دوسرے اور تیسرے سب سے بڑے شہروں پر طالبان اپنے قبضے کا دعویٰ کر چکے ہیں جس کی تاحال سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق لوگر صوبے کے دارالحکومت پل عالم پر قبضے کے دعوے کے بعد طالبان کی پیش قدمی کابل کے مزید قریب آچکی ہے۔ مسلح جنگجوؤں نے کابل سے صرف 50 کلو میٹر دور اپنے کیمپ لگائے ہوئے ہیں۔

بشکریہ بی بی سی اردو

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments