News

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.

Visit their website at: https://dusp.org/

Thank you,

ڈیلٹا وائرس، ایک خاموش قاتل

پاکستان کو اِس وقت کووڈ 19 کی چوتھی لہر کا سامنا ہے۔ ڈیلٹا ویرینٹ نامی یہ مہلک وائرس دوسروں کی نسبت کثیر علامات کا حامل ہے جو نہایت خاموشی کے ساتھ اندر ہی اندر انسانی جسم میں پنجے گاڑتا ہے جس کا متاثرہ شخص کو فوری علم نہیں ہو پاتا بعد میں مرض کی جو علامات ظاہر ہوتی ہیں اس میں تیز بخار، معدے کی خرابی، جسم میں شدید درد عام ہیں۔ ماہرین کی رائے کے علاوہ عام مشاہدے میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن افراد نے کورونا سے بچائو کی مکمل ویکسی نیشن کرا لی ہے وہ بھی اگرچہ ڈیلٹا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں تاہم ایسے افراد میں موت واقع ہونے کے قابلِ ذکر شواہد نہیں ملے۔ صحت کے ماہرین شہریوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ بلاتاخیر حفاظتی ٹیکے لگوائیں جس پر عملدرآمد کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتیں کوشاں ہیں اور اس ضمن میں انہوں نے بعض سخت اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔ 

ادھر NCOC کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 91 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 4 ہزار 75 نئے کیس سامنے آئے۔ یہ کیفیت اب کسی صوبے یا چند شہروں تک محدود نہیں رہی نیز ایس و پیز پر عملدرآمد کے فقدان سے ڈیلٹا وائرس ہمارے لئے خطرے کی گھنٹی بن چکا ہے اس تناظر میں بھارت کے حالات ہمارے سامنے ہیں۔ ادھر حکومتی فیصلوں کے مطابق 30 ستمبر کے بعد ہوائی سفر، ہوٹل، گیسٹ ہائوسز اور شادی ہالوں میں ویکسی نیشن کے بغیر آنے والوں پر پابندی ہو گی۔ طلبہ کے ٹرانسپورٹیشن عملے کو بھی 31 اگست سے پہلے حفاظتی ٹیکے لگوانے کی تنبیہ کی گئی ہے۔ موجودہ صورتحال کے تناظر میں کووڈ 19 کی حالیہ لہر کو خاموش قاتل کا نام بھی دیا جا سکتا ہے۔  اس سے پہلے کہ حالات نازک صورت اختیار کر جائیں من حیث القوم ہر سطح پر ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی جس میں حکومتی حلقوں کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments