News

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.

Visit their website at: https://dusp.org/

Thank you,

بینکنگ فراڈ سے بچنے کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سختیاں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکنگ فراڈ سے بچنے کیلئے بینکوں کو سخت ہدایات دیدی ہیں، مالی لین دین یا مالی دستاویزات کیلئے اصل شناختی کارڈ ضروری ہو گا جبکہ کلائنٹ کا بائیو میٹرک بھی ہو سکتا ہے تاہم اس امور سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں میں کرپشن اور بڑے پیمانے پر فراڈ ، جعلی دستاویزات بنانے اور جعلی کرنسی کے استعمال کے واقعات کی روک تھام کے لئے بینکاری سسٹم کو مزید بہتر کرنے، لین دین اور معلوماتی ڈیٹا مزید محفوظ بنانے کے لئے بینکوں کو سخت ہدایات جاری کی ہیں اب بینکوں سے لین دین یا دیگر مالی دستاویزات بنوانے کے لئے برانچ میں کلائنٹ کو اصل شناختی کارڈساتھ لانا ہو گا اور اگر بینک ضرورت محسوس کرے گا تو کلائنٹ کو بائیو میٹرک بھی کرانا ہو گا جبکہ اکاونٹ ہولڈر اگر اپنی مصروفیات کی وجہ سے خود بینک نہ جاسکے گا تو جو متبادل شخص لین دین یا مالی دستاویزات بنوائے گا اس کو بھی اصل شناختی کارڈ اور بائیو میٹرک کے بعد بینکاری کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اکاؤنٹ ہولڈر اگر اپنے ملازم کو چیک کیش کرانے کے لئے بینک بھیجے گا تو بینک جانے والے شخص کے پاس اصل شناختی ہونا لازمی ہے جبکہ اس کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی وہ ساتھ لائے گا جو بینک اپنے پاس رکھے گا۔

رفیق بشیر 

بشکریہ روزنامہ جنگ
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments