News

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.

Visit their website at: https://dusp.org/

Thank you,

پاکستان میں مہنگی ادویات

پی ٹی آئی حکومت کے دور میں ادویات کی قیمتوں میں ہونے والے اب تک کم و بیش تین بار اضافے سے ذیابیطس، بلڈ پریشر سمیت بہت سے دیگر دائمی امراض سے دو چار مریضوں کو جن کی زندگی کا دارومدار علاج معالجے پر ہی رہ گیا ہے، ان کی تعداد لاکھوں میں ہے اور ان میں سے بیشتر افراد وہ ہیں جن کا ذریعہ آمدنی معمولی پنشن یا ای او بی آئی سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ ان کے لیے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو گیا ہے کہ قلیل آمدنی میں بیک وقت اشیائے ضروریہ اور جان بچانے والی ادویات میں سے کس کا انتخاب کریں۔ ایوانِ بالا میں وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے کئے گئے اعتراف کہ گزشتہ دو برس کے دوران 102 ادویات کی قیمتوں میں 2.53 سے 311.61 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، کے تناظر میں قیمتوں میں بار بار اضافے کا یہ رجحان مریضوں کے ذہنوں پر ایک تلوار بن کر لٹکا رہتا ہے کہ نہ جانے کب یہ مزید بڑھ جائیں۔ 

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) جیسے ادارے اسلئے بنائے جاتے ہیں کہ وہ ادویات کی قیمتوں پر کنٹرول رکھیں اور مارکیٹ میں ان کی قلت پیدا نہ ہونے دیں لیکن الٹی گنگا بہنے کے مصداق مارکیٹ سے جان بچانے والی اکثر دواؤں کی قلت یا ان کی قیمتوں میں اضافے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔ دوسری طرف لیبارٹری ٹیسٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں یہ سہولتیں سرکاری اسپتالوں میں معدوم ہو کر رہ گئی ہیں اور ہر غریب امیر کو پرائیویٹ لیبارٹریوں کا رخ کرنا پڑتا ہے، ڈاکٹروں نے الگ اپنی فیسیں بڑھا دی ہیں۔ دنیا کے بیشتر ملکوں میں علاج معالجہ مفت ہے جہاں ایسا نہیں ہے وہاں بھی ادویات ہر ایک کی دسترس میں ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت اگر اس طرف مناسب توجہ دے تو پاکستان میں بھی علاج معالجہ مفت نہیں تو غریب کی پہنچ میں ضرور ہو سکتا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments