News

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.

Visit their website at: https://dusp.org/

Thank you,

پاکستان میں کرپشن، ہوش ربا انکشافات

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے ملک میں کرپشن سے متعلق چاروں صوبوں میں کروائے گئے عوامی سروے میں ہوش ربا انکشافات کئے ہیں جو حکومت ہی نہیں پوری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہیں۔ نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اور عدلیہ ملک کے کرپٹ ترین ادارے ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجوہات کمزور احتساب، طاقتور طبقے کی ہوس اور کم تنخواہیں ہیں۔ مہنگائی میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ عوام کے نزدیک حکومتی نااہلی، کرپشن، سیاستدانوں کی کار سرکار میں مداخلت اور پالیسیوں پر عملدرآمد نہ ہونا ہے۔ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں مہنگائی سب سے زیادہ یعنی 92 فیصد بڑھی جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں یہ تناسب بالترتیب 4.6 اور 2.5 فیصد رہا۔ سروے میں یہ بھی معلوم ہوا کہ سب سے کرپٹ ادارہ پولیس ہے۔ عدلیہ کا نمبر دوسرا اور ٹینڈر اور ٹھیکے دینے کا شعبہ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد صحت، لینڈ ایڈمنسٹریشن، بلدیاتی حکومتیں، تعلیم، ٹیکسیشن اور این جی او سیکٹر ہے۔

سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ عوام کی بڑی اکثریت حکومت کی خود احتسابی کے معاملے پر مطمئن نہیں۔ 85.9 فیصد لوگوں نے بتایا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے مقابلے میں ان کی آمدنی سکڑ کر کم ہو گئی۔ سب سے زیادہ کرپشن سرکاری شعبوں میں ہے۔ 40.1 فیصد عوام کی رائے میں کرپٹ لوگوں کو سخت سزائیں دینے سے کرپشن کم کی جاسکتی ہے۔ ملک میں کرپشن کے حوالے سے ہونے والا سروے حکومت اور اس کے تمام متعلقہ اداروں کی گہری توجہ کا متقاضی ہے۔ پولیس اور نچلی سطح کی عدلیہ میں کرپشن سے متاثر ہونے والے عام آدمی کی حالت زار سے ہر کوئی واقف ہے۔ دوسرے شعبوں میں بھی کرپشن روکنے کے لئے ہونے والے اقدامات ناکافی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ بدعنوانی کی تمام اقسام کے سدباب کے لئے ہونے والی کوششوں کو زیادہ مؤثر بنایا جائے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments