News

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.

Visit their website at: https://dusp.org/

Thank you,

پاکستان، ترکی اور ایران ٹرین کی بحالی

پاکستان، ترکی اور ایران میں باہمی تجارت کے فروغ کی خاطر خصوصی مال بردار ٹرین کی دس سال بعد بحالی بلاشبہ قومی معیشت کی بہتری کے نہایت مثبت امکانات کی حامل ہے۔ اس ٹرین کا ازسر نو باقاعدہ آغاز ہو گیا اور اسلام آباد سے تہران و استنبول کے لیے چلنے والی خصوصی مال بردار ٹرین تفتان سے ایران روانہ ہو گئی۔ 13 بوگیوں پر مشتمل اس مال گاڑی کی 8 بوگیوں میں پاکستان کا مشہور گلابی نمک ہے۔ پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں باہمی تعاون بڑھانے کی خاطر علاقائی تعاون برائے ترقی (آر سی ڈی) کا قیام 1964 میں عمل میں آیا تھا۔ 1985 میں اس کا نام بدل کر اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کر دیا گیا۔ تینوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے 2009ء میں مال بردار ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا لیکن مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے یہ سروس دو سال بعد ہی معطل ہو گئی۔ 

درجنوں کنٹینرز کے ساتھ پاکستان کے دارالحکومت سے یورپ کے سب سے بڑے شہر استنبول تک کیلئے شروع کی گئی یہ ٹرین اپنا سفر تقریباً دو ہفتوں میں مکمل کرے گی جو متبادل سمندری راستے سے کہیں زیادہ تیز رفتار اور کم خرچ ہے۔ پاکستان کے توازن تجارت کی بہتری کے لیے برآمدات میں قابل لحاظ اضافہ ناگزیر ہے۔ مال بردار ٹرین کی یہ خصوصی سروس اس ضمن میں نہایت مفید کردار ادا کر سکتی ہے۔ ملک کے کاروباری اور صنعتی حلقوں کے تعاون سے برادر ملکوں کی ضروریات کا جائزہ لے کر طے کیا جانا چاہیے کہ انہیں کون کون سی اشیاء برآمد کی جا سکتی ہیں۔ بہتر انتظامات کر کے اس امر کو یقینی بنایا جانا چاہیے کہ یہ سروس اب مستقل بنیادوں پر جاری رہے گی اور ماضی کی طرح معطل نہیں ہو گی نیز تینوں ملکوں کو تجارت کے ساتھ ساتھ تعلیم و تحقیق اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خاطر بھی نتیجہ خیز اقدامات عمل میں لانے چاہئیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments