News

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.

Visit their website at: https://dusp.org/

Thank you,

جسٹس عمرعطا بندیال کے کیریئر پر ایک نظر

جسٹس عمر عطا بندیال 17 ستمبر 1958 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور اپنی ابتدائی تعلیم پاکستان سے حاصل کی جب کہ امریکا میں کولمبیا یونیورسٹی سے معاشیات کی ڈگری حاصل کی اور برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری لینےکے بعد بیرسٹر بن گئے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے 1983 میں لاہور ہائی کورٹ میں بطور ایڈووکیٹ کام کا آغاز کیا اور 2004 کو لاہور ہائی کورٹ کے جج کے عہدے پر فائز ہوئے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے 2007 میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کر دیا جب کہ 2014 میں سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ جسٹس عمر عطا بندیال 63 سال کی عمر میں 2 فروری 2022 سے 16 ستمبر 2023 تک ایک سال 6 ماہ اور 25 دن کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments