News

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.

Visit their website at: https://dusp.org/

Thank you,

یوکرین بحران میں پاکستان غیر جانبدار

پاکستان نے یوکرین بحران پر غیرجانبدار رہنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا کہ اسلام آباد ایک پُرامن اور مذاکراتی تصفیے کی حمایت کرتا ہے۔ اس ہنگامی اجلاس سے 100 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے خطاب کیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ مقصود تھا کہ کیا امریکا کی پیش کردہ قرار داد کی حمایت کی جائے، جس میں روس سے فوری طور پر یوکرین سے فوجیں واپس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں یوکرین کے مندوب سرگی کیسلیٹسیا نے عالمی ادارے کو خبردار کیا کہ اگر یوکرین نہ بچا تو اقوامِ متحدہ بھی نہیں بچے گی، اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ’’بس بہت ہو گیا، تشدد ناقابلِ قبول ہے، فوجیوں کو ان کی بیرکس اور رہنماؤں کو امن کی جانب جانا چاہیے‘‘۔ 

خیال رہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد سلامتی کونسل میں کی جانیوالی کوشش اس لیے ناکامی سے دوچار ہو گئی تھی کہ روس نے اسے ویٹو کر دیا تھا۔ یہ ناقابلِ تردید حقیقت دنیا جانتی ہے کہ پاکستان ہمیشہ امن کا داعی اور جنگ کی بجائے معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی پالیسی پر گامزن رہا ہے، حالیہ مثال افغان امریکا مذاکرات میں بنیادی کردار ادا کرنا ہے۔ یہ بھی سچ ہے کہ دنیا کو جنگ نہیں امن کی ضرورت ہے اور اگر یہ جنگ طول پکڑتی ہے تو اس کا دائرہ کار وسیع ہوتا چلا جائے گا۔ تیسری عالمی جنگ کے خدشات بےجا نہیں اور خدانخواستہ اگر ایسا ہوا تو دنیا راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو جائے گی کہ ہر کسی کے پاس ہلاکت خیز ہتھیاروں کے انبار موجود ہیں۔ پاکستان کی اس معاملے میں پالیسی درست اس لیے قرار دی جا سکتی ہے کہ ایک تو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں نہ جانے کو غیرحاضری تسلیم نہیں کیا جاتا دوسرے پاکستان اپنے تعلقات کو استعمال کر کے مذاکرات کی کوئی راہ نکالنے کی مہم شروع کر سکتا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments