برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کا دیوالیہ ہونا بہت سے غریب ممالک کے دیوالیہ ہونےکی جانب پہلا قدم ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور بلند شرح سود غریب ممالک کی مالیات کو متاثر کرتی ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غریب ممالک کے کل قرضوں کا تقریباً ایک تہائی سود پر مشتمل ہے۔ مالیاتی مشکلات اور افراط زر کا دباؤ حکومتوں کو ختم کرنے کیساتھ معیشت کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور تیونس میں خوراک اور توانائی کی بڑھتی قیمتیں بےامنی کو ہوا دے رہی ہیں۔ امریکا کو بھی اس بار کساد بازاری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اکانومسٹ کے مطابق یورپ کو بھی توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے۔ متعدد درمیانی آمدنی والے ممالک کو مختلف بحرانوں کا سامنا ہے۔ چین میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن ہے۔ ارجنٹائن غیرمستحکم قرضوں کے بوجھ تلے لڑکھڑا رہا ہے رپورٹ کے مطابق غریب ممالک کو ہنگامی امداد فراہم کرنا پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔ جیو پولیٹیکل تنازع غریب دنیا کے معاشی مسائل کو مزید بدتر اور حل کرنا مشکل بنا رہا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ
Visit Dar-us-Salam PublicationsFor Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments