News

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.

Visit their website at: https://dusp.org/

Thank you,

اقوام متحدہ میں ویٹو کا جواز فراہم کرنے کےحق میں قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سلامتی کونسل میں ویٹو کا حق استعمال کرنے کا جواز فراہم کرنے کے حق میں قرارداد منظورکر لی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو کا حق استعمال کرنے کے لئے لازمی طور پر جواز فراہم کرنے کے حق میں قرارداد متفقہ طورپر منظور کر لی گئی۔ اقوام متحدہ 193 رکن ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ قرار داد کے مطابق سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان کو کسی معاملے پر ویٹو کا حق استعمال کرنے کے لئے جواز فراہم کرنا ہو گا۔ قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ 10 روز کے اندر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کر کے ویٹو کرنے والے ملک سے جواز مانگا جا سکے گا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان امریکا، چین، روس، فرانس اور برطانیہ کے پاس ویٹو کا اختیار ہے۔ سلامتی کونسل میں اٹھائے جانے والے کسی بھی مسئلے پر اگر کوئی ایک رکن بھی ویٹو کر دے تو اس مسئلے سے متعلق قرار داد منظور نہیں ہو سکتی۔ روس اب تک سب سے زیادہ 120 مرتبہ ویٹو کا حق استعمال کر چکا ہے جبکہ امریکا اس معاملے میں 82 مرتبہ مختلف قراردادوں کو ویٹو کر کے دوسرے نمبر پر ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments